حسن محمود اور ناہید رانا نے پاکستان کو 172 رنز پر سمیٹ دیا

0
6

راولپنڈی، 2 ستمبر (یو این آئی) حسن محمود (پانچ وکٹ) اور ناہید رانا (چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کو دوسری اننگ میں 172 کے اسکور پر ڈھیر کردیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنالی ہے۔ بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 184 رنز بنانے ہوں گے۔بنگلہ دیش نے کھیل ختم ہونے تک بغیرکسی نقصان کے 42رن بنالئے تھے، اب اسے مزید 143رن بنانے ہونگے۔
آج پاکستان نے کل کے 12 رنز پر 2 وکٹ کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صائم ایوب اور شان مسعود نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ابھی اننگ کے اسکور کو 47 تک پہنچایا ہی تھا کہ تسکین احمد نے صائم ایوب (20) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسرا جھٹکا دیا۔ 17ویں اوور میں ناہید رانا نے شان مسعود (28) کو پویلین بھیجا۔ بابر اعظم (11)، سعود شکیل (ایک) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت 81 کے اسکور پر پاکستان کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔ ایسے وقت میں محمد رضوان (43) اور آغا سلمان ناٹ آؤٹ (47) نے دوبارہ اننگ کو سنبھالا۔ حسن محمود نے 37ویں اوور میں محمد رضوان کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑدیا۔ اس کے بعد کے چار بلے بازتو چل میں آیا کی طرز پر ایک ایک کر کے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری اننگ 46.4 اوورز میں 172 رنز پر سمٹ گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے پانچ اور ناہید رانا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ لنچ ٹائم تک بنگلہ دیش نے چھ اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 37 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے ابھی 148 رنز درکار ہیں۔اس سے قبل اتوار کو لٹن کمار داس کی (138) سنچری اور مہدی حسن میراز (78) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے اتوار کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگ کی بنیاد پر 12 رنز سے پیچھے رہنے کے بعد حسن محمود کی شاندارگیندبازی کے دم پر پاکستان پر دباؤ بنایاتھا۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی گیندباز خرم شہزاد کی خطرناک گیندبازی (90 رنز پر چھ وکٹ) کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ محض چار کھلاڑی ڈبل فیگر تک پہنچے جس میں سنچری بنانے والے کے علاوہ مہدی حسن میرازا نے (78) اورحسن محمود ناٹ آؤٹ (13) اور شادمان اسلام 10 رن شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کو 11 اضافی رنز ملے ہیں۔ بنگلہ دیش کی اننگ 78.4 اوورز میں 162 کے اسکور پر سمٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے چھ اور میر حمزہ اور آغا سلمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی 12 رنوں کی معمولی برتری کے دوسری اننگ میں اس کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 3.4 اوورز میں صرف نو رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ کھیل کے اختتام پر صائم ایوب چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اوپنر عبداللہ شفیق کو حسن محمود نے لٹن داس کے ہاتھوں سات رن کے اسکور پر کیچ آؤٹ کراکے بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دلائی۔ دو رن بعد ہی محمود نے خرم شہزاد کو بولڈ کرکے پاکستان کو دوسرا جھٹکا دے کر مشکل میں ڈال دیا۔ پاکستان نے پہلی اننگ میں 274 رنز بنائے تھے۔