کاٹھمانڈو:16؍اپریل(پریس ریلیز) یقینا اس روئے زمین پر مسلمانوں کے یہاں سب سے محبوب ترین شیئ عظمت نبی اور حرمت رسول ہے۔ جب کبھی کسی بد بخت اور ملعون نے نبی پاک -صلی اللہ علیہ وسلم -کی عظمت و حرمت کو پامال کرنے کی ناپاک کوشش ہے،تو علمائے امت نے بروقت اس کی سخت خیریت لی ہے۔
ملک نیپال میں عظمت نبی اور حرمت رسول کو پامال کرنے کی سعی کا ایک تازہ معاملہ عید الفطر کے دن سابق جج کمل نرائن داس کی طرف پیش آیاہے۔
جس کے پس منظر میں آج بروز سنیچر(13/اپریل 2024ء) جمعیت علمائے نیپال نے حجمنیا کی روڈ والی مسجد میں(زیر صدارت مولانا محمد شوکت مدنی) ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ جس میں ضلع روتہٹ نیپال کے معزز علماء سمیت دانشورانِ قوم نے کی شرکت ۔
اور باتفاق آرا چند اہم تجاویز پر حتمی فیصلہ کیا گیا،جو مندرجہ ذیل ہیں:
(1):امن وامان کو برقرار رکھتے ہوئے جمعیت علمائے نیپال کے بینر تلے سی ڈی اوکے پاس ایک منظم میمورنڈم پیش کرنے کے ساتھ احتجاج بھی درج کرانا ہے۔
(2):4/گتے بیساکھ بکرمی بروز منگل گئور جامع مسجد میں سبھوں کو حاضر ہونا ہے۔
(3): میمورنڈم پیش کرتے وقت ہماری تعداد کم ازکم 500افراد پر مشتمل ہونی چاہیے،جس میں علمائے کرام اور دانشورانِ ملت سب ہوں۔
میٹنگ میں قاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی،مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی ،مولانا محمد عزرائیل مظاہری، مولانا محمد خیر الدین مظاہری ،مولانا، مولانا محمد شعیب مدنی،قاری محمد ساجد،مولانا محمد رحمت اللہ مدنی،قاری محمد شہاب الدین، قاری و مولانا اسرار الحق قاسمی،مولانا نثار احمد قاسمی، مولانا اسلم جمالی قاسمی،مولانا نور الاسلام قاسمی ،مولانا قیوم،مولانا عبد الخالق قاسمی،مولانا محمد طیب مظاہری،قاری درخشید انور،مولانا امجد قاسمی،قاری محمد بشیر الدین،مولانا کلیم اللہ قاسمی ،مولانا شاہد علی قاسمی ،مولانا علاء الدین قاسمی،مولانا محمد شمیم قاسمی،مولانا محمد اسعد اللہ قاسمی،مفتی ذکاء اللہ،مولانا نسیم،مولانا سفیر الحق امدادی،مولانا عبدالمنان ندوی،مولانا عبدالمنان ملہنیاوی،مولانا اکرام الحق قاسمی،مولانا نذیر مظاہری،مولانا محمد ذاکر ازہری ،سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔مذکورہ معلومات انوار الحق قاسمی (ترجمان جمعیت علمائے روتہٹ نیپال) نے ایک پریس ریلیز کے توسط سے دی۔