بھوپال، 10 فروری (پریس نوٹ) مدھیہ پردیش ریاستی حج کمیٹی کے صدر جناب رفعت وارثی نے ایک پریس نوٹ میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ حج کمیٹی آف سے موصول معلومات کے مطابق حج 2024 کے تمام پروویزنل منتخب عازمین حج کے ذریعہ ایڈوانس رقم کی شکل میں فی عازم رقم 81800/- روپے جمع کرنے کی آخری تاریخ 9 فروری 2024 سے بڑھا کر 15 فروری 2024 کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکیٹ، اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ، پے ان سلپ یا آن لائن ٹرانجیکشن کی فوٹو کاپی اور آن لائن دئے گئے حج درخواست فارم اور ضروری دستاویزات مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری سے بڑھا کر اب 19 فروری 2024 کر دی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لئے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے فون نمبر پر 0755-2530139, 136, 137, 138, 140 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔