بھوپال، 5 مارچ (پریس نوٹ) ملک کے موجودہ نازک حالات مسلمانان ہند کے لئے ایک امتحان سے کم نہیں ہیں۔ اس پر فتن حالات میں ہم پر یہ چیز عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے بڑوں سے سمجھ کر اور مشورہ کرکے اقدام بازی کریں ورنہ ہم ان حالات میں کچھ نہیں کر پائیں گے۔ سوالات کئی ہیں۔ہمارا کردار کیا ہونا چاہئے؟،کن احتیاطی تدابیر سے ہم کو گزرنا چاہئے؟ پڑوسی ہم وطن بھائی بہنوں کے مزاج پر جو زہر افشانی جاری ہے اور جس قدر ان کو بد ظن کیا جارہا ہے اس پر ہمیں کیسا رویہ اپنانا چاہئے! ، نوجوان طبقہ کا کیا کردار اس چلینجینگ صورتحال میں ہونا چاہئے! ۔ یہ باتیں مولانا سید ایوب علی ندوی علیگ سکریٹری آل انڈیا پیام انسانیت یونٹ صوبہ ایم پی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کئی سوالات اور اسکے جوابات کے حصول کے سلسلے میں نیز ملکی پیمانے پر پیام انسانیت کے مثبت نتائج کس طرح سامنے آرہے ہیں۔ اس پر ایک اہم میٹنگ 6 مارچ کو دوپہر بارہ بجے کپتان شادی ہال گنوری بھوپال میں رکھی گئی ۔جسکا عنوان ہے ’’حالات حاضرہ میں ہمارا کردار کیسے ہونا چاہئے‘‘جس میں ہمارے مربی و قوم و ملت کی امید حضرت مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی مدظلہ العالی نا صرف رہنمائی فرمائے گے بلکہ لائحہ عمل پر بھی گفتگو کریں گے۔ مولانا سید ایوب علی ندوی نے تمام حضرات سے اس پروگرام میں شرکت کی پر خلوص گزارش ہے ۔