بھوپال: 4 فروری:(پریس ریلیز) بروز اتوار صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک حافظ اسمعیل بیگ آرگنائزیشن اور جمعیۃ علما ٕ ضلع بھوپال کے تعاون سے سریانش ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا مفت میڈیکل کیمپ بمقام کیمپس جامعہ حفظ القرآن چندن نگر بھانپور بھوپال میں منعقد کیا گیا۔جس میں بھوپال کے مشہور ڈاکٹر ذیشان احمد MBBS و MD MEDICINE ، ڈاکٹر نیتو بھارنگ MBBS و MS مستورات امراض اسپیشلسٹ ، ڈاکٹر شمائلہ، و سریانش ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز صاحب و دیگر ڈاکٹروں کے ذریعہ مفت طبی معائنہ و سہولیات فراہم کی گئیں، کیمپ میں کئی طرح کی جانچیں مثلا BP و SUGAR اور BLOOD و BMI وغیرہ مفت کی گئیں اور مریضوں کو مفت اور آسان علاج کے تعلق سے صلاح دی گئی، اس موقعہ پر سریانش ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز صاحب نے بتایا کہ اس طرح کے کیمپوں کے ذریعہ ہماری کوشش یہ رہتی ہے کہ جو معاشی اعتبار سے کمزور لوگ ہیں طبی سہولیات میں انکی مدد کی جائے اور انکے لئے علاج کو آسان بنایا جائے۔ اس مناسبت سے میڈیکل کیمپ کے معاون و نگراں ایچ آئی بیگ آرگنائزیشن و جمعیۃ علما ٕ ضلع بھوپال کے صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ صاحب نے فرمایا کہ خدمت خلق انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ایک بہترین شعبہ ہے اور الحمد للہ ہم لوگ اپنی آرگنائزیشن اور جمعیۃ علما ٕ ضلع بھوپال کے بینر تلے اس عظیم کام کو بارہا انجام دیتے رہتے ہیں ۔