اعظم گڑھ:7؍دسمبر:(پریس ریلیز) ابھی تھوڑی دیر قبل عزیزم قمراعظم اعظمی کے ذریعہ یہ افسوسناک خبر موصول ہوئ کہ مشہور عالم دین قائد ملت مولانا عبدالرب صاحب اعظمی( صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش) وناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ انوار العلوم جہاناگنج اعظم گڑھ، اس دار فانی سے دارالبقا کی طرف کوچ کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون حضرت کی نماز جنازہ بروز اتوار 8/ دسمبر 2024 مطابق 5/ جمادی الاخری 1446 ھ صبح ساڑھے دس بجے محلہ عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔ انشاءاللہ۔
چند دن قبل حضرت سے احقر کی فون پر گفتگو ہوئ تھی آپ نےدعاؤں سے نوازا تھا۔ حضرت مولانا ایک اچھے عالم دین، کامیاب منتظم، اور ملی دینی اور رفاہی اور تعلیمی کاموں میں پیش پیش رہنے والے شخص تھے۔
اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعہ ہزاروں لوگوں کو فائدہ اور فیض پہنچایا۔ مدرسہ عربیہ جہانا گنج کی ترقی اور اس کے دائرۂ خدمت کی وسعت بھی حضرت مولانا کا بڑا کارنامہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، حسنات کو قبول فرمائے،سئیات سے درگزر فرمائے اور اللہ تعالیٰ ان کے اگلے مرحلوں کو آسان فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرما ئے۔آمین ۔ ان کے صاحبزدگان اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔