پٹنہ، 23 فروری (یواین آئی) جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نریندر نارائن یادو کو جمعہ کو متفقہ طور پر بہار قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔ اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 11 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ایک ہی رکن نریندر نارائن یادو کے حوالے سے تمام تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے پہلے تجویز کار نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا کو ایوان میں تجویز پیش کرنے کی اجازت دی۔ مسٹر سنہا نے مسٹر یادو کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی جسے وزیر پریم کمار نے منظور کر لیا۔ اس کے بعد مسٹرنریندر نارائن یادو کو متفقہ طور پر ڈپٹی اسپیکرمنتخب کرلیاگیا۔ اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو نے مسٹر نریندر نارائن یادو کو بہار قانون ساز اسمبلی کے 19ویں ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 1995 سے وہ عالم نگر علاقے سے مسلسل اس ایوان کے رکن ہیں۔ اسمبلی پہنچنے سے پہلے وہ عالم نگر پنچایت سمیتی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ زمینی سطح سے اٹھنے والے مسٹر نریندر نارائن یادو ریاستی حکومت کے کئی اہم محکموں کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ایک شائستہ اور نرم گفتار انسان ہیں۔ مسٹر نند کشور یادو نے کہا کہ جننائک کرپوری ٹھاکر کی قیادت میں سیاست میں اپنی شروعات کرنے والے مسٹر نریندر نارائن یادو ہمیشہ عوام سے جڑے رہے ہیں۔ بہت سی سیاسی تبدیلیاں آئیں لیکن عالم نگر کے لوگوں نے ہمیشہ ان پر اپنا اعتمادکا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ ایوان مسٹر نریندر نارائن یادو کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گا اور وہ اس نئی ذمہ داری کو مو ¿ثر طریقے سے نبھائیں گے۔