نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) جے دیپ سنگھ کو اروناچل پردیش میں منعقد ہونے والی سنتوش ٹرافی نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں حصہ لینے والی 22 رکنی دہلی ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ موہت متل کو دہلی ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ وکرانت شرما ہیڈ کوچ اور اجے کمار اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ منیجر ناگیندر سنگھ، فزیو ہمانشو مشرا اور گول کیپر کوچ سندیپ دھولے کو مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم کے کپتان اور کوچ کے مطابق ایک ماہ کے تربیتی کیمپ کے بعد بہترین اور متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ٹیم درج ذیل ہے:-
گول کیپر: راج کمار مہتو، آشیش سی بی، جگدیش ٹوکس۔ ڈیفینڈر: ملند نیگی، ہمانشو رائے، نیرج بھنڈاری، شہزاد خان، ساحل، تھانگمنلن ہوکیپ، محمد عاقب، جوئل بیکہم سائمن، دھرو شرما، سریدارتھ نونگکپکم، رشبھ ڈوبریال، رشبھ گری۔ مڈ فیلڈ: موہت متل، سینم مائیکل سنگھ، لاملالین ایس ٹی۔ فارورڈ: جیدیپ سنگھ، بھارنیو بنسل، وویک کمار، نرمل سنگھ بشٹ۔