لندن، 9 جولائی (یو این آئی) سربیا کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ ومبلڈن راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں ڈنمارک کے ہولگر رون کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔پیر کو جوکووچ نے دو گھنٹے تین منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 15ویں سیڈ رون کو 6-3، 6-4، 6-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔سات بار کے چیمپئن جوکووچ کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر نو ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔جوکووچ نے میچ کے بعد کہا ’’میں جانتا ہوں کہ وہ رون کے لیے چیئر کررہے تھے، لیکن یہ ہوٹن گ کرنے کا بہانہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’مجھے ساری ترکیبیں پتہ ہیں۔ میں نے اس سے کہیں زیادہ مخالف ماحول میں کھیلا ہے۔ آپ لوگ مجھے چھو نہیں سکتے۔‘‘وہیں دیگر مقابلے میں امریکہ کے ٹیلر فرٹز نے دو سیٹس میں پیچھے رہنے کے بعد زبردست واپسی کی اور جرمن ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زیویریو کو 4-6، 6-7، 6-4، 7-6، 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں فرٹز کا مقابلہ 25 ویں سیڈ اٹلی کے لورینزو موسیٹی سے ہوگا۔