میلبورن، 21 جنوری (یو این آئی) سربیا کے نوواک جوکووچ آج مردوں کے سنگلز مقابلے میں ایڈریان مینارینو کو 6-0، 6-0، 6-3 سے شکست دے کر 14ویں بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔اس فتح کے ساتھ جوکووچ نے مینارینو کے خلاف اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو 5-0 سے بڑھا دیا۔ انہوں نے میلبورن پارک میں بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کے خلاف اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو 11-0 تک بڑھا دیا اور ان کی لگاتار 32ویں آسٹریلین اوپن جیت ہے۔ اس فتح کے ساتھ وہ اپنے 58ویں گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔جوکووچ نے 20ویں سیڈ فرانسیسی کھلاڑی کو شکست دے کر عالمی نمبر ایک کھلاڑی راجر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔جوکووچ کا مقابلہ ساتویں سیڈ یونان کےاسٹیفانوس ستسپیاس اور 12ویں سیڈ امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔