بھوپال:5؍دسمبر:جونیئر نیشنل گھڑ سواری چیمپئن شپ 2024 کراس کنٹری ایونٹ کا اہتمام آرمی پولو اینڈ رائیڈنگ سینٹر61 کیولری، دہلی میں 3 سے 5 دسمبر تک کیا گیا۔ مقابلے میں اسپورٹس اکیڈمی کے جونیئر اور سب جونیئر کھلاڑیوں نے اپنی گھڑ سواری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراس کنٹری ایونٹ میں 3 گولڈ، 1 سلور اور 2 براز سمیت مجموعی طور پر 6 میڈل جیتے۔وزیرکھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے اسپورٹس اکیڈمی کے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کی کھیلوں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور مستقبل میں بہتر کارکردگی کے لیے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مقابلہ میں، جیونت ناولے اور دیوی راج راٹھوڑ نے سب جونیئر زمرہ میں 1-1 براز میڈل جیتا ہے۔وہیں جونیئر کیٹیگری میں ارجن ملیہ نے اپنے ہارس لاک پر سوار ہو کر انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، محمدہ حمزہ عقیل ہارلیکین گھوڑے پر سوار ہوکرسلور میڈل جیتا۔مقابلے کے یوتھ کلاس کے زمرے میں راجو سنگھ نے گھڑ سواری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا اور ٹیم ایونٹ میں راجو سنگھ اور موکش پٹیل نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مقابلے کی تقسیم انعامات سابق وزیر یشودھرا راجے سندھیا اور روشن سوڈھی، بانی ممبر آرمی پولو رائیڈر کلب نے کی۔میڈل یافتہ کھلاڑیوں میں، جیونت ناولے نے انفرادی سب جونیئر زمرہ میں 1 برازمیڈل جیتا، دیوی راج راٹھوڑ نے انفرادی سب جونیئر زمرہ میں 1 براز میڈل جیتا، ارجن ملیہ نے انفرادی جونیئر زمرے میں 1 گولڈ جیتا، محمد حمزہ عقیل نے انفرادی جونیئر کیٹیگری میں 1 سلورمیڈل، راجو سنگھ نے انفرادی یوتھ کلاس کیٹیگری میں 1 گولڈ اور راجو سنگھ اور موکش پٹیل نے ٹیم ایونٹ یوتھ کلاس کیٹیگری میں 1 گولڈ میڈل جیتا ہے۔