بھوپال:02؍جنوری:(پریس ریلیز)بی ایچ ای ایل دنیا کی چند کمپنیوں میں سے ایک ہے جو ہر قسم کے برقی آلات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بی ایچ ای ایل نے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تمام چیلنجوں کا کامیابی سے سامنا کر کے خود کو قائم کیا ہے۔ ایس ایم رام ناتھن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بی ایچ ای ایل بھوپال نے ہائیڈرو لیب کے احاطے میںبی ایچ ای ایل ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں موجود ملازمین کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بی کے سنگھ، جنرل منیجر (ایم اے ایس سی)، ہریش کمار ساہو، کمانڈنٹ، سی آئی ایس ایف، تمام جنرل منیجر، ڈی آر او، مختلف ٹریڈ یونینوں کے نمائندے اور بڑی تعداد میں ملازمین موجود تھے۔اس موقع پر ایگزیکیٹو ڈائریکٹرایس ایم رام ناتھن نے بی ایچ ای ایل کا جھنڈا لہرانے کے بعد تمام ملازمین سے عہد کروایا کہ بی ایچ ای ایل کے تمام شیئر ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے باہمی اعتماد اور احترام کو برقرار رکھنے کے لیے پابند عہد ہے۔ پروگرام کے بعد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مختلف بلاکس، دفاتر، سٹی انتظامیہ اور کستوربا ہسپتال کے ملازمین اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور انہیں اور ان کے خاندان کے افراد کو نئے سال کی مبارکباد دی۔پروگرام کا انعقاد شری ونودانند جھا، ایڈیشنل جنرل منیجر (پبلسٹی اینڈ پبلک ریلیشنز) نے کیا۔