نئی دہلی، 31 مئی (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے ساتھ آئندہ ہوم سیریز کے لیے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم میں جمائمہ روڈ ریگس اور آل راؤنڈر پوجا وستراکر کو تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، لیکن ان کا انتخاب فٹنس پر منحصر ہوگا۔جنوبی افریقہ کے ساتھ پریکٹس میچ سمیت تینوں فارمیٹس میں 13 جون سے 9 جولائی تک میچز کھیلے جائیں گے۔ ان کیپڈ وکٹ کیپر بلے باز اوما چھتری کو یاستیکا بھاٹیہ کی جگہ تینوں فارمیٹ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بھاٹیہ بنگلہ دیش میں صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے بعد زخمی ہو گئی تھیں۔ چھیتری 2023 میں ایشین گیمز کے دوران گولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھیں۔ٹاپ آرڈر بلے باز پریا پونیا کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ وہ آخری بار جولائی 2023 میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھیں۔ میڈیم تیز گیند باز اروندھتی ریڈی کو بھی ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ میں بلایا گیا ہے۔ وہ اب تک 26 ٹی-20 میچ کھیل چکی ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ آخری ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں ٹیم (گزشتہ سال آسٹریلیا کے ساتھ) کا حصہ رہنے والی تیز گیند باز تیتاس سادھو کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔لیگ اسپنر ایس آشا نے ڈبلیو پی ایل کے کامیاب سیزن کے بعد بنگلہ دیش میں اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا تھا۔ اب انہیں ون ڈے ٹیم میں بھی موقع دیا گیا ہے۔ ڈی ہیم لتا بنگلہ دیش میں اسی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کی تھی۔ اب تقریباً دو سال بعد انہوں نے ون ڈے ٹیم میں بھی واپسی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمائمہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے اپریل-مئی میں بنگلہ دیش میں پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں تھیں۔ تب سے وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں صحت یاب ہو رہی تھیں۔ تاہم، پوجا نے بنگلہ دیش میں تمام پانچ میچ کھیلے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے میڈیا بیان میں ان کی چوٹ کی نوعیت کا ذکر نہیں کیا گیا۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی اس سیریز میں پہلے تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ایک ٹیسٹ اور پھر تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم بنگلور میں ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔
تینوں فارمیٹس کی ٹیمیں درج ذیل ہیں:-
ہندوستان کا ون ڈے اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، دیپتی شرما، جمائمہ روڈریگس (فٹنس سے مشروط)، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، اوما چھتری (وکٹ کیپر)، دیالن ہیملتا، رادھا یادو، آشا شوبھنا، شریانکا پاٹل، سائکا اسحاق، پوجا وستراکر (فٹنس کی بنیاد پر)، رینوکا سنگھ ٹھاکر، اروندھتی ریڈی، پریا پونیا۔
ٹیسٹ اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، شوبھا ستیش، جمائمہ روڈریگس (فٹنس سے مشروط)، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، اوما چھتری (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، اسنیہ رانا، سائکا اسحاق، راجیشوری گائیکواڑ، پوجا وستراکر (فٹنس پر منحصر)، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ ٹھاکر، میگھنا سنگھ اور پریا پونیاٹی 20 اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، سمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، دیالن ہیملتا، اوما چھتری (وکٹ کیپر)، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، جمائمہ روڈریگس (فٹنس سے مشروط)، ساجنا سجیون، دیپتی شرماکا شرینکاپاٹل، رادھا یادو، امنجوت کور، آشا شوبھنا، پوجا وستراکر (فٹنس پر منحصر)، رینوکا سنگھ ٹھاکر اور اروندھتی ریڈی۔