نارتھ ساؤنڈ :19؍جون :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکا کو18رن سے شکست دیدی۔195 رن کاہدف کاتعاقب کرتے ہوئے امریکہ کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں6وکٹ پر 176رن ہی بناسکی۔امریکہ کی طرف سے اینڈریز غوس نے سب سے زیادہ 47 گیندوں پر 80رن بنائے۔ اس کے علاوہ ہرمیت سنگھ نے 38 اوراسٹیون ٹیلر نے 24رن کاتعاون دیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ربادا نے 18رن دیکر 3وکٹ لئے۔
قبل ازیںاینٹیگوا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر امریکا نے پہلے بولنگ کا انتخاب کیا تاہم کوئنٹن ڈی کاک نے تیز ففٹی اسکور کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ایک وقت ڈی کاک اور مارکرم (46 رنز) کی شراکت کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم 200 رنز کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی تھی۔ لیکن سوربھ نیتراولکر اور ہرپریت سنگھ نے 2،2 وکٹیں لے کر رن ریٹ کو کنٹرول کیا اور جنوبی افریقہ کو 194 رنز تک محدود کردیا۔
امریکہ نے 6 اوورز میں 53 رنز بنائے لیکن 2 وکٹیں گنوا دیں۔ پاور پلے میں جنوبی افریقہ نے 64 رنز بنائے تھے اور ایک وکٹ گنوائی تھی۔
امریکہ نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔ اینڈریاس گوس نے ناقابل شکست 80 رنز بنائے، تاہم ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ انہوں نے 33 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔
اینریک نورتیا نے اننگز کے آخری اوور میں صرف 7 رنز دیے۔ جبکہ امریکہ کو جیت کے لیے 26 رنز درکار تھے۔ اس طرح جنوبی افریقہ نے سپر ایٹ کا پہلا میچ 18 رنز سے جیت لیا۔ہرمیت 38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ، ربادا کو تیسری کامیابی مل گئی۔
امریکہ نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر وکٹ گنوائی۔ یہاں ہرمیت سنگھ 38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ کاگیسو ربادا کے ہاتھوں ٹرسٹن اسٹبس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ربادا کو تیسری کامیابی ملی ہے۔ اس اوور کے بعد امریکہ کا سکور 169/6 تھا۔