جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی کے زیر اہتمام

0
13

پاکستان :12؍جولائی :(پریس ریلیز)جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی کے زیر اہتمام جمعرات ۱۱ ؍جولائی ۲۰۲۴ کو ممتاز و معروف ماہر نفسیات، بانی تحریک نفاذاردو، سابق رکن مجلس عاملہ جمعیت الفلاح ڈاکٹر سید مبین اختر مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کی۔ مقررین میں ڈاکٹر سید محمد صلاح الدین ( صاحبزادے ڈاکٹر سید مبین اختر )، ڈاکٹر اورنگ زیب رہبر ( ممتاز شاعر و سرجن )، اویس ادیب انصاری ( روح رواں محبان بھوپال فورم )، ریاض احمد جوئیہ ( جنرل مینجر میزان بینک لیمیٹڈ )، سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ ( ممتاز ادبی و سماجی شخصیت، سابق صدر تحریک نفاذ اردو و قو می زبان )، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق ( معروف ماہر نفسیات، ڈائریکٹر فاران نفسیاتی ہسپتال )، محمود حامد ( معروف تاجر رہنما، صدر اسمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن )، انجینئر انتصاری احمد خان غوری ( صوبائی صدر مرکز قومی زبان ) اور کلیم احمد خان ( ممتاز سماجی کارکن ) شامل تھے۔ خطبہٴ استقبالیہ معتمد عمومی قمر محمد خان نے پیش کیا جبکہ کلمات تشکر علی ہاشمی نائب صدر جمعیت الفلاح نے ادا کی۔ اقبال احمد یوسف نے تلاوت کلام ربانی اور اکرم راضی نی ہدی نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ممتاز شاعر نعیم الدین نعیم نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ کمال احمد فاروقی ( سابق منتظم اعلی روز نامہ جسارت ) نے دعا کرائی۔ نظامت کے فرائض ممتاز و معروف سماجی شخصیت، نائب معتمد جمعیت الفلاح سید شہزاد مظہر زیدی نے انجام دی۔ تعزیتی اجلاس میں شہر کی جن معروف و ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ان میں اختر سعیدی، صلاح الدین غازی، فاروق عرشی، فہیم برنی، قاسم جمال، عبدالباسط، نظر فاطمی، الحاج نجمی، سید صبغت اللہ، محسن وہرہ، محمد اسلم فاروقی، حاجی شریف الدین، محمد پرویز، محسن نقوی اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔