بھوپال:23؍اپریل:مدھیہ پردیش کانگریس کے سابق صدر ارون یادو نے ایک انتخابی جلسے میں سابق مرکزی وزیر سریش پچوری پر جم کرحملہ بولتے ہوئے کہا کہ پچوری کہتے تھے کہ اسے ٹکٹ مت دینا،اسے دینا۔ ان کانام ٹکٹ کٹواؤ نیتاجی ہوگیاتھا۔ کسی بھی مضبوط اورجتاؤ امیدوار کاٹکٹ کٹوانا پچوری کی عادت میں شمارتھا۔ ارون یادو نے کہا کہ ایک بات میں آپ کی جانکاری میں لادوں کہ بھارت کی تاریخ میں اورکانگریس کی تاریخ میں ایک لیڈر ایسا ہوا کہ جو تیس سال تک بغیر چناؤ لڑے راجیہ سبھا کا ممبررہا، مرکزی وزیربنا اورکانگریس پارٹی کے تمام اہم عہدوں پر فائز رہا۔ اگرکبھی چناؤ لڑابھی تو ایک بار 27ہزار ووٹوں سے اور دوسری بار 32ہزار ووٹوں سے ہارے۔ اس بار بھی پارٹی نے کہا تھا کہ چناؤ لڑلیجئے ہماری طرف سے کوئی انکار نہیں تھا۔ لیکن نتیجہ یہ ہو اکہ وہ چناؤ سے پہلے ہی پارٹی چھوڑ کرچلے گئے۔