بھوپال:5؍ فروی(پریس ریلیز) راجدھانی بھوپال کی ادبی تنظیم ’’جشنِ الفاظ وحرف کار‘‘کے زیراہتمام مشہورشاعر جانثاراخترؔ مرحوم کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ وقوالی کا انعقاد کیاگیا۔ مذکورہ تنظیم ہرسال کسی نامورادبی شخصیت(مرحومین )کے نام پر ان کی یاد میں پروگرام منعقد کرتی ہے۔ اس تنظیم کے زیادہ ترممبران غیراردو داں ہیں۔اورسبھی نوجوان ہیں۔ کچھ بچے مدھیہ پردی اردو اکادمی کے اوپن مائک مین نظرآتے ہیں۔ گرام کاآغاز سلیم (اللہ والے) کی قوالی سے ہوا۔ بعدازاں ایک آل انڈی مشاعرہ کااہتمام کیاگیا۔ جس میں اظہراقبال، شارق کیفی، امیرامام، رشمی صبا، بدرواسطی، نیہارکاسنگھ،کشل دونیریہ،اوررشبھ شرما وغیرہ شعرا نے اپناکلام پیش کیا۔نظامت کے فرائض معروف اینکربدرواسطی نے بحسن وخوبی انجام دئے۔سامعین نے پروگرام کو کافی سراہا اورشعرا کودادوتحسین سے نوازا۔