بھوپال:27 ؍جنوری: ہر سال کی طرح امسال بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال میں صبح 07:30 بجے ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے طلباء عظام نے قومی ترانے اور تقریریں پیش کیں،اس موقع پر مجاھد آزادی حضرت مولانا مفتی عبد الرزاق خانصاحب رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا، اور کہا گیا کہ جنگ آزادی میں شامل مجاھدین آزادی کی ہی بدولت ہمارے ملک کا سیکولرزم قانون عمل میں آیا جسکی وجہ سے آج ہر مذہب کا انسان مکمل آزادی کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل کر سکتا ہے،ا ور صبح 08:30 بجے حضرت مولانا مفتی محمد احمد خانصاحب ناظم جامعہ کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی،اور حضرت مولانا مفتی ضیاء اللہ صاحب قاسمی نے ملک کی سلامتی،امن و امان اور آپسی بھائی چارہ( ہندو،مسلم،سکھ، عیسائی) بھائی چارہ قائم رہنے کی دعا کی۔ اس موقع پر صوفی مشاہد الزماں خان، مفتی عبد الحسیب جامعی ،صدر القراء قاری عبد السلام ، مفتی ریاست اللہ جامعی، مولانا امین اللہ جامعی،مفتی‌شکیل احمد واجدی،مفتی محمد اعجاز جامعی،مولانا‌محمد سلیمان جامعی، حافظ امان اللہ جامعی، قاری‌محمد ابراہیم ‌جامعی اور جامعہ کے دیگر اساتذہ کرام و طلباء عظام موجود رہے۔