بھوپال، 2 مارچ (پریس نوٹ) سرائے سکندری بھوپال میں واقع مفتی شہر بھوپال مفتی محمد ابو الکلام صاحب قاسمی کے زیر اہتمام رواں دواں جامعہ ابو طلحہ کا سالانہ جلسہ کل بروز جمعہ بعد نماز عشا منعقد ہوا۔ سراے سکندری کے گراونڈ میں مردوں کا اور مدرسے کے اندرونی حصے میں عورتوں کا جلسہ ہوا تین ہزار کے قریب مجمع تھا۔نظامت کے فرائض مفتی طاہر قاسمی استاذ جامعہ ابو طلحہ نے انجام دیے۔ تلاوت کلام اللہ اور نعت پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔ مولانا صفوان صاحب ناظم تعلیمات جامعہ ابو طلحہ نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سالانہ خرچ 2800000 اٹھائیس لاکھ روپے ہے اور کہیں اس مدرسے کا چندہ نہیں ہوتا ۔ مفتی ابو الکلام صاحب قاسمی نے مہمانوں ، کارکنان ،جامعہ کے معاونین کے لیے اظہار تشکر کیا۔ اور تمام ہی مہمانوں کے لیے شکریہ کے کلمات کہے۔ اس کے بعد مولانا عاصم صاحب مظاہری نواسہ شیخ زکریا رحمت اللہ و صاحبزاڈہ حضرت مولانا عاقل صاحب شیخ الحدیث مظاہر علوم سہارن پور کا خطاب ہوا۔ پھر دار العلوم دیوبند کا ترانہ پیش کیا مفتی محمد اسامہ قاسمی بھوپالی نے جو اسی سال دا العلوم دیوبند سے مفتی بن کر آے ہیں او ر مفتی شہر بھوپال مفتی محمد ابو الکلام صاحب قاسمی کے صاحب زادے ہیں ۔ پھر حضرت مولانا یحییٰ صاحب نقش بندی خلیفہ حضرت پیر ذو الفقار نقش بندی نے بخاری شریف کا ختم فرمایا۔ پھر حفظ کی تکمیل ہوئی تین طلبہ حافظ ہوے۔ پھر سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان مولانا اکرم صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ ابو طلحہ و ناظم امتحان کیا ۔ 6 طلبہ عالم فاضل بن کر فارغ ہوئے۔ 4 طلبہ مفتی بن کر نکلے۔ فارغ ہونے والے ایک ایک طالب علم کو تقریبا 5000 روپے کا انعام دیا گیا۔ دوسری جانب جامعہ المومنات خدیجہ الکبری میں پچیس طالبات عالمہ فاضلہ بن کر فارغ ہوئیں جس میں خدیجہ دختر مفتی ابو الکلام صاحب قاسمی بھی شامل ہیں اور تیس طالبات ایک سالہ دینیات ڈپلومہ کورس کرکے فارغ ہوئیں ۔ آنے والے تمام ہی مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا اور پھر سب اپنے گھروں کے لیے رخصت ہوے حضرت مولانا یحییٰ صاحب کی دعا پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔