پٹنہ، 31 جنوری (یو این آئی) پرو کبڈی لیگ 2023-24 میں پونیری پلٹن نے پرو کبڈی لیگ کے 10ویں سیزن کے 97 ویں میچ میں تیلگو ٹائٹنز کو 60-29 سے شکست دے کر ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔پاٹلی پترا اسپورٹس کمپلیکس میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں پونیری پلٹن نے تیلگو ٹائٹنز کو 31 پوائنٹس کے بڑے فرق سے شکست دی۔
یہ 16 میچوں میں پلٹن کی 12ویں جیت ہے، اس کے ساتھ ہی اس کے 68 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ 66 پوائنٹس کے ساتھ جے پور پنک پینتھرس دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ جب کہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ٹائٹنز کو 17 میچوں میں 15ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پلٹن کے لیے، آکاش شندے نے 11 پوائنٹس بنائے، جبکہ دفاع میں، شادلو سات اور نادراجن پانچ نے ہائی فائیو لگائے۔ ٹائٹنز کی طرف سے سنجیوی نے سب سے زیادہ آٹھ پوائنٹس لیے۔ کپتان پون سہراوت صرف چار پوائنٹس لے سکے۔