بھوپال، 15 اپریل: چیف الیکٹورل آفیسر مسٹر انوپم راجن نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات-2024 کے انتخابی پروگرام کے مطابق تیسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 12 اپریل سے جاری ہے۔ تیسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی کے دوسرے روز پیر کو 15 امیدواروں نے 19 کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
12 اپریل سے اب تک 22 امیدواروں کی جانب سے 27 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔
چیف الیکٹورل آفیسرمسٹر راجن نے مطلع کیا ہے کہ 15 اپریل کو لوک سبھا پارلیمانی حلقہ نمبر 3 گوالیار میں 4 امیدواروں کے ذریعہ 6 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے، لوک سبھا پارلیمانی حلقہ نمبر 5 ساگر میں 2 امیدواروں کے ذریعہ 2 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے۔
پارلیمانی حلقہ نمبر 18 ودیشہ میں 1 امیدوار نے 1 کاغذات نامزدگی داخل کیے، لوک سبھا پارلیمانی حلقہ نمبر 19 بھوپال میں 3 امیدواروں نے 4 کاغذات نامزدگی داخل کیے اور لوک سبھا پارلیمانی حلقہ نمبر 20 راج گڑھ میں5امیدواروں کے ذریعہ 6 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ بقیہ لوک سبھا پارلیمانی حلقہ نمبر 1 مرینا، لوک سبھا پارلیمانی حلقہ نمبر 2 بھنڈ (ایس سی) اور لوک سبھا پارلیمانی حلقہ نمبر 4 گنا میں کسی بھی امیدوار کے ذریعہ کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے گئے۔
لوک سبھا پارلیمانی حلقہ نمبر 29 بیتول کے لیے، نامزدگی صرف بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کو داخل کرنا ہے۔ اس پارلیمانی حلقے میں آج کوئی کاغذات نامزدگی موصول نہیں ہوا۔
چیف الیکٹورل آفیسر مسٹر راجن نے کہا کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں کے حلف نامے اور دیگر معلومات الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ https://affidavit.eci.gov.in/کے لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ جمعہ 19 اپریل ہے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اگلے روز ہفتہ 20 اپریل کو ہوگی۔ جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں وہ پیر 22 اپریل تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ منگل 7 مئی کو ہوگی۔ ووٹنگ کے تمام مراحل کے لیے ووٹوں کی گنتی منگل 4 جون کو ہوگی۔