تیسرا ٹیسٹ :انگلینڈ پہلی اننگز میں 325 رنز پر آل آؤٹ

0
5

اوول :07؍ستمبر :انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلے سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اولی پوپ نے انگلینڈ کی جانب سے 154 رنز کی کپتانی کی اننگز کھیلی۔دوسرے سیشن کے اختتام تک سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا لیے تھے۔ ٹیم کی جانب سے کپتان دھننجے ڈی سلوا اور کامندو مینڈس ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ پاتھم نسانکا نے ففٹی اسکور کی۔انگلینڈ کی آخری 6 وکٹیں 35 رنز پر گر گئیں۔انگلینڈ کی ٹیم دوسرے دن 221/3 کے اسکور کے ساتھ کھیل میں آئی لیکن ہیری بروک (19)، جیمی اسمتھ (16)، کرس ووکس (2) اور گس اٹکنسن (5) سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ تاہم کپتان اولی پوپ نے اپنی سنچری جاری رکھی اور 150 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ ان کی اننگز کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا سکی۔ایک وقت میں انگلینڈ کی ٹیم 290 رنز کے اسکور پر صرف 4 وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن ٹیم نے اگلے 35 رنز بنانے میں آخری 6 وکٹیں گنوا دیں۔