بھوپال:15؍جولائی: آج گیانی گروندر سنگھ کی خاندانی خوشی کے موقع پر شری دشمیش دربار صاحب گوردوارہ آنند نگر میں لنگر اور کیرتن قومی یکجہتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ہیٹ گرنتھی گیانی گروویندر سنگھ جی نے باہمی اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہوئے سرودھرم سدبھاونا منچ کے تمام عہدیداران، تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے گوردوارہ لنگر میں شرکت کی دعوت دی اور آپسی اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ گوردوارے کی خدمات کے بارے میں تقریب میں روشنی ڈالی گئی تقریب کا انعقاد گروویندر سنگھ جی نے کیا اور باہمی اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیا تقریب میں خاص طور پر بد مذہب کے مذہبی گرو شری شاکیہ، بھانتے ساگر تھیرو جی، جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون صاحب۔مسیحی مذہبی گرو شری ڈاکٹر فادر آنند مودوگل جی، شری پنڈت انل مہاراج جی، پنڈت مہندر شرما جی، شری حاجی محمد عمران سکریٹری مدھیہ پردیش سرو دھرم سدبھاونا منچ، گرودوارہ منیجنگ کمیٹی کے چیئرمین جتیندر پال سنگھ جی، شری رفی علی جی، سابق وزیر شری پی سی شرما جی، شری گیانی دلیپ سنگھ جی، شری محمد حنیف اور تمام مذاہب کے ماننے والے اور سکھ مذہب کے پیروکاروں، ماؤں اور بہنوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ تمام مذہبی رہنماؤں نے پروگرام سے خطاب کیا اور باہمی اتحاد، انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام دیا اور لنگر میں شرکت کی ۔