کراچی۔ پاکستان امریکن کلچر سینٹر اور محبان بھوپال فورم کے اشتراک سے معروف شاعرہ اور افسانہ نگار، ہما بیگ کے افسانوی مجموعہ”تماشا میرے آگے“ کی تقریب اجراء 29جنوری بروز پیر شام5بجے، امریکن کلچر سینٹر میں منعقد ہو گی۔ تقریب کی صدارت معروف صحافی، ادیب اور شاعر جناب محمود شام جبکہ مہمان خصوصی جناب مخدوم ریاض اور جناب رضوان صدیقی اور شرکاء گفتگو میں رحمن نشاط، ڈاکٹر اوج کمال، محترمہ شگفتہ فرحت، محترمہ ثبین سیف اور محترمہ کرن نعمان شامل ہیں۔ تقریب کی نظامت معروف اینکر شاہد مسرور انجام دینگے۔