ترکی خاتون کپ فٹ بال: ہندوستان نے ایسٹونیا پر درج کی تاریخی جیت

0
15

الانیا، 21 فروری (یو این آئی) ہندوستانی خاتون فٹ بال ٹیم نے منیشا کلیان کے دو گول کی بدولت بدھ کو ترکی خاتون کپ میں ایک سخت مقابلے میں ایسٹونیا کو 4-3 سے شکست دے کر تاریخی جیت درج کی۔
کسی بھی یورپی ملک کےخلاف ہندوستانی خاتون ٹیم کی یہ پہلی فتح ہے۔ترکی کے شہر الانیا کے گولڈ سٹی اسپورٹس کمپلیکس میں آج کھیلے گئے میچ میں منیشا کلیان نے ہندوستان کے لیے 17ویں اور 81ویں منٹ میں گول کیا۔ اندومتی کتھیرسن نے 62ویں منٹ میں اور پیاری کھاکا نے 79ویں منٹ میں گول کیا۔ایسٹونیا کی جانب سے لیسیٹ تمک نے 32ویں منٹ میں، ولاڈا کوباسووا نے 88ویں منٹ میں اور ماری لیز لیلیمائے نے 90ویں منٹ میں گول کیا۔پہلے ہاف کے بعد دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں۔ اس کے بعد اندومتی، کھاکا اور منیشا نے گول کرکے اسکور 4-1 کردیا۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم بڑے فرق سے جیتے گی۔ لیکن میچ کے اختتام پر ایسٹونیا کی ولاڈا کوباسووا نے 88ویں منٹ میں اور ماری لیز لیلیمائے نے 90ویں منٹ میں گول کرکے ہندوستان کی فتح کا فرق بڑھا کر 4-3 کردیا۔ہندوستانی خاتون فٹ بال ٹیم ہفتہ کو اپنے اگلے ترک خاتون کپ میچ میں ہانگ کانگ چین سے کھیلے گی۔