تجربہ کار مشفق اور تسکین بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم میں

0
5

ڈھاکہ، 12 اگست (یو این آئی) تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور تیز گیند باز تسکین احمد کو دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیش کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔تسکین اس سیریز میں صرف 30 اگست کو کراچی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ تاہم اس سے قبل وہ 20 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے غیر مجاز ٹیسٹ میں بنگلہ دیش اے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اے ٹیم بھی پاکستان کے دورے پر ہے۔ اس ٹیسٹ ٹیم کے چھ ارکان بنگلہ دیش اے ٹیم کا بھی حصہ ہیں اور ہفتے کو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مشفق اور مومن الحق بھی 13 اگست سے شروع ہونے والے پہلے چار روزہ میچ میں کھیلیں گے۔تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ شکیب نے گزشتہ ماہ ہی خود کو انتخاب کے لیے دستیاب قرار دیا تھا۔ اس ٹیم کے پاس مشفق، مومن اور شکیب جیسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جن کے پاس مجموعی طور پر 216 ٹیسٹ میچوں کا تجربہ ہے۔ تیج الاسلام اور مہدی حسن معراج اسپن شعبے کی قیادت کریں گے۔
دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیش کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم اس طرح ہے:-
نظم الحسن شانتو (کپتان)، محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس، مہدی حسن معراج، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شوری الحسن، حسن محمود، خالد احمد اور تسکین احمد۔