ممبئی 10 اکتوبر (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔بی سی سی آئی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رتن ٹاٹا کی تصویر شیئر کی اور لکھا، بی سی سی آئی مسٹر رتن ٹاٹا جی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے اور پوری قوم کے ساتھ تعزیت کرتا ہے۔” مختلف شعبوں میں ان کی انمول شراکت نے ہندوستان کی ترقی اور کامیابی کی کہانی کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پوسٹ میں کہا گیا، جذبہ، ہمدردی، بصیرت قیادت، جدت طرازی اور فضیلت کے اصولوں پر مبنی ان کی غیر معمولی میراث آنے والے برسوں تک آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتی رہے گی۔قابل ذکر ہے کہ رتن ٹاٹا کا بدھ کی رات یہاں کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔