بھوپال:18؍فروری: بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) کو PSU زمرے میںبہتر معیار کے لیے کاروبار کی عمدگی اور لگن کے لیے ‘EEPC انڈیا کوالٹی ایوارڈز 2024’ کے چوتھے ایڈیشن میں گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اپنے صارفین کو اعلیٰ مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے BHEL کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرنے والی ایک اہم کامیابی کے طور پر، یہ باوقار ایوارڈ کمپنی کے معیار کے تئیں ثابت قدمی کا منھ بولتا ثبوت ہے، جو کمپنی کے وسیع اقدامات جیسے کہ بزنس ایکسی لینس، 5S، کوالٹی سرکلز، ڈیجیٹلائزیشن وغیرہ کے ذریعے کارفرما ہے۔
یہ ایوارڈ محترمہ بانی ورما، ڈائریکٹر (صنعتی نظام اور مصنوعات) اور ڈائریکٹر (ای، آر اینڈ ڈی) – اضافی چارج، مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، جناب جیتن پرساد سے آج یہاں حاصل کیا۔