نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپلائی چین سولوشن فراہم کرنے والی کمپنی ڈی پی ورلڈ ‘بیونڈ باؤنڈریز پہل کے تحت دہلی میں اکیڈمیوں سے وابستہ 500 نوجوان کرکٹرز کو کرکٹ کٹس تقسیم کر رہی ہے۔کمپنی نے یہاں کہا کہ یہ اقدام کرکٹ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے کمپنی کے عالمی مشن کا حصہ ہے، جس کی سپلائی خصوصی مقصد سے تیار کردہ پچاس شپنگ کنٹینرز کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نچلی سطح پر کرکٹ کلبوں کے پاس کھیل کھیلنے کے لئے ضروری کٹ، آلات اور سہولیات موجود ہوں۔ ان دونوں کنٹینرز سے بال بھارتی اور بال بھون اور دہلی خطے کی دیگر اکیڈمیوں کے 500 نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔
دونوں کنٹینرز کو باہر سے منفرد آرٹ ورک سے سجایا گیا ہے جو کرکٹ کی روح اور دہلی شہر کے ساتھ اس کے تعلق کی عکاسی کرتا ہے اور فائدہ اٹھانے والوں کے لیے چینجنگ روم اور آرام کے ویلین کا بھی کام کریں گے۔بیونڈ باؤنڈریز پہل کے لانچ کو موقع پر دہلی کیپٹلز ٹیم کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ اور ڈائریکٹر آف کرکٹ سورو گنگولی کے ساتھ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، اینریک نورٹجے، یش دھول اور پونم یادو نے شرکت کی۔ ڈی پی ورلڈ کے ادھیندرو جین اور دہلی کیپٹلز کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے اکیڈمیوں سے بات کی اور 7 اکیڈمیوں کے نوجوانوں کو استفادہ کرنے والوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کرنے میں مدد کی۔ڈی پی ورلڈ دہلی کیپٹلز فرنچائزی کی مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں کے لیے عالمی لاجسٹک پارٹنر ہے۔ آج کے لانچ کے ساتھ، منصوبہ بند پچاس کنٹینروں میں سے سات کی عالمی سطح پر نقاب کشائی کر دی گئی ہے۔ دہلی میں لانچ 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان میں بیونڈ باؤنڈریز پہل کی واپسی کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے شراکت دار کے طور پر ڈی پی ورلڈ نے ورلڈ کپ کے میچ میں ہر 100 رن کے بدلے 10 کٹس عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں کل 2,500 کٹس عطیہ کی جائیں گی، جن میں سے 1,250 پہلے ہی ممبئی، احمد آباد، چنئی، دبئی اور جوہانسبرگ میں بیونڈ باؤنڈریز اقدام کے ذریعے تقسیم کی جا چکی ہیں۔