بھوپال، 4 مارچ: وزیر خواتین و اطفال ترقیات محترمہ نرملا بھوریا بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر رویندر بھون میںمنعقد پروگرام میں شامل ہوںگی ۔ امسال یو این کے ذریعہ ’’ انویسٹ ان وومن – ایکسی لیریٹ پروگریس ‘‘ کی تھیم رکھی گئی ہے ۔پروگرام میں خواتین کی اقتصادی استحکام کاری کے توسط سے جامع اور مساوی سماج بنانے پر کیسے کام کیاجائے، اس پر ماہرین اپنے خیال رکھیںگے۔ ساتھ ہی خاص پانچ شعبہ صحت، غذائیت ، تحفظ ، تعلیم اور اقتصادی سمبل میں خواتین کو آگے لانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر کام کیاجائے، اس پر اپنی پالیسی شیئر کریںگے۔پروگرام میں غذائیت نمائش، نکڑ ناٹک، کٹھ پتلی – شو ، محفوظ سیاحتی مقام، اسکل ڈیولپمنٹ ، اینیمیا پر مبنی سرگرمیاں ہوںگی۔ اس میں غذائیت کے ماہرین اور محکماتی افسران شامل رہیںگے۔وزیر خواتین و اطفال ترقیات محترمہ نرملا بھوریا محکمہ کے ذریعہ ڈی بی مال میں شام4بجے فلم ’’ لاپتہ لیڈیز‘‘ کا خصوصی شو دیکھنے جائیںگی۔