پٹنہ 3اپریل:بہار میں 40 میں سے 5 لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی چراغ پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس سے ناراض ہوکر آج ایک ساتھ 22 لیڈران و عہدیداران نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس اجتماعی استعفے سے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ایل جے پی آر میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ان مستعفی ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق حاجی پور لوک سبھا سیٹ سے ہے جہاں سے خود چراغ پاسوان انتخابی میدان میں ہیں۔ پارٹی سے جن لوگوں نے استعفیٰ دیا ہے ان میں سابق ایم ایل اے و قومی جنرل سکریٹری ستیش کمار، پارٹی کے چیف ایکسٹینڈر اجے کشواہا، ریاستی ترجمان ڈاکٹر ونیت سنگھ، بہار حکومت کی سابق وزیر و قومی نائب صدر رینو کشواہا، پارٹی کے تنظیمی سکریٹری رویندر سنگھ سمیت 22 عہدیداروں شامل ہیں۔ ان مستعفی ہونے والوں نے چراغ پاسوان پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ پارٹی کے تنظیمی سکریٹری رویندر سنگھ نے کہا ہے کہ ہم سب چراغ پاسوان کے والد رام ولاس پاسوان کے وقت سے پارٹی کے ساتھ ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ایل جے پی کے ٹوٹنے کے بعد بھی ہم چراغ پاسوان کے ساتھ رہے۔ مگرجن کو بھی لوک سبھا الیکشن کا ٹکٹ دیا گیا ہے وہ تمام لوگ باہر کے ہیں اور پارٹی لیڈروں کو سائیڈ لائن کر دیا گیا۔ اس لیے ہم نے استعفیٰ دے دیا۔ رویندر سنگھ نے مزید کہا کہ ایک طرف چراغ پاسوان بہار پہلے اور بہاری پہلے کی بات کرتے ہیں لیکن انتخابات میں خاندان پہلے اور پیسہ پہلے نظر آرہا ہے۔ دوسری طرف اجے کشواہا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک بار سوچنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایل جے پی (رام ولاس) سے پانچ میں سے چار سیٹیں واپس لے لیں۔ استعفیٰ دینے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں بھی لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کا امیدوار الیکشن میں کھڑا ہوگا، ہم وہاں جاکر عوام کو سچ بتائیں گے اور اس کو ہرانیں گے۔
رامپور میں اعظم نہیں تو سائیکل نہیں:توقیر رضا
رامپور:03اپریل(یواین آئی) اتحاد ملت کونسل(آئی ایم سی) سربراہ مولانا توقیر رضا نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو کو مسلم مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ رامپور میں محمد اعظم خان کے بغیر ایس پی کا وجودناممکن ہے۔