گسٹاڈ، 21 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی یوکی بھامبری اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار البانو اولیویٹی نے اتوار کو فائنل مقابلے میں فیبریس مارٹن اور یوگو ہمبرٹ کی فرانسیسی جوڑی کو شکست دے کر سوئس اوپن 2024 ڈبلز کا خطاب جیت لیا۔سوئٹزرلینڈ کے گسٹاڈ کے ایمرسن ایرینا میں آج کھیلے گئے میچ میں تیسری سیڈ بھامبری اور اولیویٹی کی جوڑی نے غیر سیڈ فرانسیسی جوڑی کو ایک گھنٹہ نو منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 3-6، 6-3، 10-6 سے شکست دی۔بھامبری کا اس سال کا یہ تیسرا اے ٹی پی ڈبلز ٹائٹل ہے اور اولیویٹ کے ساتھ ان کا یہ دوسرا ٹائٹل ہے۔ بھامبری نے 2023 میں اسپین میں میلورکا چیمپئن شپ میں لائیڈ ہیرس کے ساتھ اے ٹی پی ٹور پر اپنا پہلا خطاب جیتاتھا۔