دبئی:14 ؍اکتوبر:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے آخری لیگ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی خواتین ٹیم کا سفر بھی ختم ہوگیا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 110 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 11.4 اوورز میں 56 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایڈن کارسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 3 اوورز میں 7 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اوپنر سوزی بیٹس نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے جبکہ بروک ہالیڈے نے 22 رنز بنائے۔ نسرہ سندھو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی اننگز درمیانی اوورز میں 56 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، خراب آغاز کے بعد پاکستان کی ٹیم درمیانی اوورز میں ہی بکھر گئی۔ ٹیم نے آخری 5 وکٹیں 5.4 اوور میں 28 رنز پر گنوا دیں۔ تین وکٹیں امیلیا کیر کے اوور میں گریں جو اپنا 12واں اوور کر رہی تھیں۔