نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) ہندوستان کی انڈر 19 لڑکیوں کی ٹیم اور انڈر 15 لڑکوں کی ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو شکست دے کر جنوبی ایشیائی یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے اپنے خطاب کا دفاع کیا۔ہندوستانی ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انڈر 19 گرلز ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 3-0 سے شکست دے کر ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں نیپال کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دی تھی۔سری لنکا کے شہر کینڈی میں گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کی سیالی وانی نے سری لنکا کی بیمانڈی بنڈارا کو 1-6، 12-10، 11-8 سے، پرتھا ورتھیکر نے تمادی کووندیا کو 7-11، 11-3، 11-7، 6-11, 11-8 سے اور تنیشا کوٹیچا نے دیویا دھرنی کو 11-8، 11-7، 11-7 سے ہرا کر خطاب جیتا۔
انڈر 15 کیٹیگری کے فائنل میں بھی ہندوستان کی دیویانشی بومک نے سری لنکا کی یوشینی جے وردھنے کو 11-8، 11-7، 11-9 سے شکست دی جس کے بعد سنڈریلا داس نے شانیا متھولی کو 11-9، 11-9، 11-4 سے ہرایا۔انڈر 15 لڑکوں کے فائنل میں ہندوستان کے سارتھک آریہ نے اپنے دونوں سنگلز میچز جیتے۔ انہوں نے سب سے پہلے ناویرو نیتستھا کو 11-4، 11-5، 11-5 سے شکست دی اور پھر سوہم مکھرجی نے اکیان بوجیت کو 11-6، 11-6، 11-5 سے ہرا کر 2-0 کی برتری حاصل کی۔ تاہم، ساحل راوت کو اگستیہ آنندیتا سے 7-11، 11-3، 11-6، 9-11، 10-12 سے ہارگئے۔ اس کے بعد سارتھک نے چوتھے میچ میں اکیان بوجیتھ کو 11-3، 11-8، 11-8 سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔
لوک انصاف پارٹی نے عام آدمی پارٹی کی حمایت کی
امرتسر 28 مئی (یو این آئی) لوک انصاف پارٹی کی کور کمیٹی کے ممبر ماجھا زون کے صدر امرک سنگھ ورپال نے ضلع کی پوری لیڈرشپ کے ساتھ منگل کو عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا حلقہ امرتسر کے امیدوار کابینہ وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر امریک سنگھ ورپال نے کہا کہ کلدیپ سنگھ دھالیوال ایک صاف ستھری شبیہ والے لیڈر ہیں اور دوسال میں عام آدمی پارٹی کی حکومت عوامی فلاحی کاموں کو دیکھتے ہیں۔
اور انہوں نے اپنے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی اور فیصلہ کیا کہ لوک انصاف پارٹی امرتسر سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار کلدیپ سنگھ دھالیوال کی غیر مشروط حمایت کرے گی۔