وشاکھاپٹنم، 04 فروری (یو این آئی) ہندوستان نے گیند بازوں کی کوششوں سے پیر کو انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن 106 رنز سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔آج آر اشون کے تین وکٹ، جسپریت بمراہ کے تین وکٹ اور مکیش کمار، کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل کی ایک ایک وکٹ کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کو 69.2 اوور میں 292 رنز پر آؤٹ کرکے چائے سے قبل 106 رنز سے میچ جیت لیا۔آج صبح کھیل کا آغاز کل کے ایک وکٹ پر 67 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ 22 ویں اوور میں اکشر پٹیل کو ہندوستان کی جانب سے دن کی پہلی وکٹ 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو کرکے ریحان احمد کی حاصل کی۔ اس کے بعد 29 ویں اوور میں اشون نے 23 رنز پر روہت کے ہاتھوں اولی پوپ کو کیچ آؤٹ کروا کر انگلینڈ کو تیسرا جھٹکا دیا۔ پہلے سیشن میں انگلینڈ کے بلے باز تقریباً پانچ رنز فی اوور کی اوسط سے رنز بنا رہے تھے۔ اس سیشن میں جہاں انگلینڈ نے 127 رنز بنائے وہیں ہندوستان نے اس کے پانچ اہم بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔ اشون نے جو روٹ کو 16 رنز پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی پانچویں وکٹ کلدیپ یادو نے جیک کراؤلی کو 73 رنز پر ایل بی وِنگ آؤٹ کرکے جھٹکا دیا۔اس کے بعد بمراہ نے 26 رنز پر ایل بی وننگ جونی بیرسٹو کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شریاس آئر نے کپتان بین اسٹوکس کو 11 رنز پر رن آؤٹ کرکے انگلینڈ کو ساتواں جھٹکا دیا۔ تاہم اس کے بعد بین فاکس اور ٹام ہارٹلے نے کچھ دیر اننگز کو قابو میں رکھا اور تیز رفتاری سے رنز بنائے۔ بمراہ نے بین فاکس کو 36 رنز پر اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے پویلین بھیج دیا اور کچھ دیر بعد مکیش کمار نے شعیب بشیر کو صفر پر بھرت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔ بمراہ نے 70ویں اوور میں ٹام ہارٹلی کو 36 رنز پر آؤٹ کرکے انگلینڈ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 69.2 اوورز میں 292 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔اس سے قبل گزشتہ روز شبھمن گل کی 104 رنز کی سنچری اور اکشر پٹیل کی 45 رنز کی اننگز کی بدولت ہندوستان نے دوسری اننگز میں 255 رنز بنا کر 398 رنز کی بڑی برتری حاصل کر لی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے ٹام ہارٹلے نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ریحان احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔