بنگلورو، 17 جنوری:بھارت نے T20 ورلڈ کپ سے قبل افغانستان کو کلین سویپ کر دیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے آخری T-20 میچ دوسرے سپر اوور میں جیت لیا۔ بنگلورو میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز ہی بنا سکی۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پہلے سپر اوور میں افغان ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 17 رنز کا ہدف دیا تھا اور بھارتی ٹیم نے 16 رنز بنائے تھے۔ ایسے میں پہلا سپر اوور ڈرا پر ختم ہوا۔ ایسے میں دوسرے سپر اوور میں فاتح کا فیصلہ ہوا۔ اس میں بھارت نے مہمان ٹیم کو 11 رنز کا ہدف دیا تاہم افغان ٹیم صرف ایک رن بنا سکی اور اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ اس طرح ہندوستان نے انتہائی دلچسپ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے 3 میچوں کی T20 سیریز 0-3 سے جیت لی۔ ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل یہ ہندوستان کی آخری ٹی 20 سیریز ہے۔