کولمبو، 02 اگست (یو این آئی)بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے برابر ہو گیا ہے۔ ٹیم انڈیا کو آخری 15 گیندوں پر 1 رن کی ضرورت تھی اور صرف 2 وکٹ باقی تھے۔ سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا نے 48ویں اوور میں 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں اور بھارت 230 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔ سری لنکا نے بھی صرف 230 رنز بنائے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 30 جولائی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ بھی ٹائی ہوا تھا۔ تاہم اس وقت سپر اوور میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس بار کوئی سپر اوور نہیں ہوا۔کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔ ڈنتھ ویللاگھے نے 67 اور پاتھم نسانکا نے 56 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل اور ارشدیپ سنگھ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے 12 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 75 رنز بنائے تھے۔ یہاں سے ٹیم نے 12 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ روہت شرما نے 58 رنز بنائے۔ 6 بلے بازوں نے آغاز کیا، سبھی نے 15 سے زائد رنز بنائے، لیکن کوئی بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکا۔
قبل ازیں دونیت ویلالگے کی ناٹ آؤٹ (67) اور اوپنر پیٹم نسانکا (56) کی نصف سنچری اننگز کی بنیاد پر سری لنکا نے جمعہ کو پہلے ون ڈے میں ہندوستان کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا ہے۔آج یہاں آر۔ پریماداسا اسٹیڈیم میں سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی سری لنکا کی شروعات متزلزل رہی اور تیسرے اوور میں ہی اویشکا فرنینڈو (1) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد پتھم نسانکا نے کوسل مینڈس کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور نسانکا نے ایک سرے کو مضبوطی سے تھام لیا۔ شیوم دوبے نے 14ویں اوور میں کوسل مینڈس (14) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ سدیرا سماراویکرما (8)، کپتان چارتھ اسالنکا (14)، جنیت لیانگے (20) اور ونیندو ہسرنگا (24)، اکیلا دھننجے (17) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے بلے باز ہندوستانی باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔ ڈنیٹ ویلالج (67) نے 67 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 230 رنز بنائے۔ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل اور ارشدیپ سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج، شیوم دوبے، کلدیپ یادیو اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔