بھوپال:05؍جنوری:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ بڑنگر میں آ ج جس اسکول کو سی ایم رائز کے طور پر تیار کرکے افتتاح کیا گیا ہے، وہی اسکول ہے اسی اسکول میں سابق وزیر اعظم آنجہانی مسٹر اٹل بہاری واجپائی نے بھی تعلیم حاصل کی۔ ان کی یاد میں بڑ نگر کے سی ایم رائز اسکول کا نام بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اب گاؤں اور شہروں کے نام عوام کے جذبات کے مطابق رکھے جائیں گے۔ گجنی کھیڑی پنچایت اب چامنڈا ماتا کے نام سے جانی جائے گی۔ اسی طرح جہانگیر پور اب جگدیش پور اور مولانا گاؤں وکرم نگر کے نام سے جانا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اتوار کو اجین ضلع کے بڑ نگر میں 40 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے نئی تعمیر شدہ سی ایم رائز اسکول کی عمارت کا افتتاح کرکے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
مرکزی وزیرصارفین امور، خوراک، عوامی تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی مسٹر پرہلاد جوشی افتتاحی پروگرام میں خصوصی طور پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے زرعی پیداوار مارکیٹ احاطہ بڑ نگر میں 466.27 لاکھ روپے کی لاگت سے کئے گئے نئے تعمیراتی کاموں کے بھومی پوجن کے ساتھ ساتھ 343.80 لاکھ روپے کی لاگت سے 7 نئے تعمیر شدہ ذیلی صحت مراکز کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سی ایم رائز اسکول کا افتتاح کیا، نئی تعمیر شدہ عمارت کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی تعریف کی۔ انہوں نے بڑ نگر کے باشندوں کو نئے سال میں اس نئی فراہمی پر مبارکباد بھی دی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ سال 2024 میں ریاست میں صنعت کاری کے لیے 4 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اس سے 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ صنعت کاری کی کوششوں کے ساتھ بڑ نگر میں ایک بڑے صنعتی گروپ کی طرف سے 3500 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک فیکٹری قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بڑنگر میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاروتی-کالی سندھ-چمبل ندی جوڑوپروجیکٹ کا بھومی پوجن ہو چکا ہے۔ ریاست کے 13 اضلاع کو اس کا براہ راست فائدہ ملے گا۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد بڑ نگر علاقہ کے کھیت بھی بارہ ماہ تک فصلوں سے پھول جائیں گے۔ ریاست کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ریاست میں استعمال کرنے کے لیے ہم ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری خدمات میں بھرتی کریں گے اور اس کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست کا تعلیمی منظر نامہ اب تیزی سے بدل رہا ہے۔ ہماری حکومت تعلیم کے میدان میں انقلابی اصلاحات لانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد ریاست کے بچوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح کی تعلیم فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں۔ ریاست کے سی ایم رائز اسکول اس سمت میں سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔