میلبورن، 18 جنوری (یو این آئی) روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی جمعرات کو جیمز ڈک ورتھ اور مارک پولمینس کے خلاف جیت درج کر کے آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز میچ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔آج یہاں کھیلے گئے میچ میں دوسری سیڈ بوپنا-ایبڈن کی جوڑی نے جیمز ڈک ورتھ اور مارک پولمینس کی آسٹریلیائی جوڑی کے خلاف 7-6 (5), 4-6, 8-6 (2) سے کامیابی حاصل کی۔اب تیسرے راؤنڈ میں بوپنا-ایبڈن کی جوڑی کا مقابلہ آسٹریلیائی جوڑی جان مل مین اور ایڈورڈ ونٹر سے ہوگا۔