بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا، انہیں کچھ ہوا تو فوجی سربراہ ذمہ دار ہوں:عمران خان

0
12

اسلام آباد3اپریل: جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ کی رہائش گاہ میں انہیں زہر دیا گیا ہے اور اگر انہیں نقصان پہنچتا ہے تو فوجی سربراہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے اڈیالہ جیل میں 19 کروڑ پاؤنڈ کے توشہ خانہ بدعنوانی معاملہ کی سماعت کے دوران جج ناصر جاوید رانا کو اطلاع دی کہ ان کی اہلیہ کو زہر دیا گیا ہے اور ان کی جلد اور زبان پر ’زہر‘ کے برے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق 71 سالہ عمران خان نے کہا، ’’میں جانتا ہوں کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ اگر بشریٰ کو کوئی نقصان پہنچا تو پاکستان کے آرمی چیف (جنرل عاصم منیر) کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے کیونکہ ان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائش گاہ اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایک خفیہ ایجنسی کے ارکان سب کچھ کنٹرول کر رہے تھے۔ وہیں، بی بی سی اردو کے مطابق، منگل کو ہی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ دورانِ قید ان کے کھانے میں ’باتھ روم صاف کرنے کے لیے استعمال ہونے والا محلول‘ (ٹوئلٹ کلینر) ملایا جا رہا ہے۔ سابق خاتونِ اول کے مطابق انھیں تحقیق سے پتا چلا کہ اس محلول، جو ان کے بقول انھیں دیا جا رہا ہے کے استعمال سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے اور وہ کئی دنوں سے سینے اور معدے میں تکلیف محسوس کر رہی ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے کھانے میں محلول ملائے جانے کی اطلاع انھیں جیل میں بھی کسی نے دی تھی لیکن وہ اس شخص کا نام نہیں بتائیں گی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے یہ الزام پہلی بار منظرِ عام پر نہیں آیا۔ اس سے قبل بھی وہ دعویٰ کر چکی ہیں کہ انھیں ’شہد میں کچھ مِلا