بھوپال، 22 جنوری (رپورٹر) شمالی ہندوستان سے آرہی برفیلی ہواؤں کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ اضلاع میں صبح کے وقت انتہائی گھنا کہرا دیکھنے کو مل رہا ہے، ادھر بارش نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، ایسے میں محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر گھنا کہرا اور سردی کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ساگر، سنگرولی، مئوگنج، سیدھی، ریوا، شیو پوری، گوالیار اور مرینا ستنا، امریا، جبل پور، پنا، دموہ، چھتر پور، ٹیکم گڑھ، دتیا اور بھنڈ اضلاع میں کولڈ ڈے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جبکہ چمبل ڈویژن کے اضلاع میں دموہ ساگر، ودیشا، رائسین، سیہور اور بھوپال اضلاع میں درمیانی دھند پڑ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔