کوبے، 17 مئی (یو این آئی) برازیل کے پیرا ایتھلیٹ یلٹسن جیکس نے جمعہ کو پیرا ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں مردوں کے 5000 میٹر ٹی 11 فائنل میں ایک نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔آج وسطی جاپان کے بندرگاہی شہر کوبے کے یونیورسیڈ میموریل اسٹیڈیم میں، 32 سالہ بصارت سے محروم ایتھلیٹ جیکس نے 14 منٹ 53.97 سیکنڈ کی ٹائمنگ کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ان کا ذاتی بہترین 15:12.37 تھا۔ اس نے 2021 میں ٹوکیو پیرالمپکس گیمز میں مردوں کے 5,000 میٹر ٹی 11 فائنل اور مردوں کے 1,500 میٹر ٹی 11 کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔








