بدایوں:21مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بدایوں کے سول لائنس علاقے میں دو بچوں کے قتل کے دوسرے ملزم کو پولیس نے بریلی کے بارادری علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔ سینئر ایس پی آلوک پریہ درشی نے جمعرات کو بتایا کہ کالونی واقع ایک گھر میں دو بچوں کا بہیمانہ قتل ایک ملزم ساجد کو انکاونٹ میں جاں بحق کردیا تھا جبکہ اس کا دوسرا بھائی جاوید فرار تھا جسے آج بریلی واقع بارادی تھانہ علاقے کے سیٹیلائٹ علاقےسے گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جاوید کی گرفتاری مقامی پولیس کے ذریعہ کی گئی ہے۔ اس پر جو انعام اعلان کیا گیا تھا اس کے دباؤ میں اس نے آج بریلی کے بارادی تھانہ علاقے کے سیٹیلائٹ چوکی میں جاکر خودسپردگی کی ہے اور اپنا ایک ویڈیو بھی وائرل کیا تھا۔ وائرل ویڈیو کے سلسلے میں مقامی پولیس نے بریلی میں اعلی افسران سے رابطہ کیا ہے اور اب بدایوں پولیس اسے لے کر واپس آرہی ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد آگے کی کاروائی کی جائے گی۔
رامپور:21مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع رامپور کی ایک عدالت نے ڈونگر معاملے میں سابق کابینی وزیر اعظم خان سمیت سبھی آٹھ ملزین کو بری کردیا ہے۔