نئی دہلی، یکم فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تیسری مدت کار کے پہلے بجٹ کو عام شہریوں کے لیے وقف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ سے کسانوں، نوجوانوں، خواتین، مزدوروں سمیت ہر طبقے کی امنگیں پوری ہوں گی اور ملک کی ترقی کا سفر بھی تیز ہو گا۔ مرکزی بجٹ 2025-26 پر اپنے ردعمل میں، مسٹر مودی نے کہا، ” آج ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کا بجٹ ہے، یہ ایک ایسا بجٹ ہے جو ہر ہندوستانی کے خوابوں کو پورا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کے لیے بہت سے شعبے کھولے ہیں۔ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے مشن کو آگے بڑھانے والا ہے، یہ بجٹ ترقی کو کئی گنا بڑھانے والا ہے۔