بھوپال:13؍ فروری:وزیر توانائی مسٹر پردیومن سنگھ تومر نے کہا ہے کہ بجلی بورڈ پینشنرس کے مسائل پر غور کرکے مثبت فیصلہ لے گا۔ انہوںنے مدھیہ پردیش بجلی بورڈ پینشنرس ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ میں یہ بات کہی۔ مسٹر تومر نے کہاکہ آپ کے ذریعہ دیئے گئے میمورینڈم کے ایک ایک نکتہ پر بات چیت کرکے مناسب فیصلہ لیاجائیگا۔ پینشنر ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے کہاکہ مہنگائی راحت کیلئے چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کی رضامندی کی لازمیت کو ختم کیاجائے۔ 30جون کو سبکدوش ملازمین کو ایک اضافہ تنخواہ اضافہ دیاجائے۔ ایک تاریخ کو پینشن ملنا یقینی کیاجائے۔ ہر تین ماہ میں بجلی سپلائی کمپنیوں کے ایم ڈی کے ساتھ پینشنرس کی میٹنگ منعقد کی جائے۔ ہیلتھ گروپ انشورینس اسکیم نافذ کی جائے۔ میٹنگ میں سکریٹری توانائی مسٹر رگھوراج راجیندرن اور پینشنرس ایسو سی ایشن کے عہدیداران موجودتھے۔