بارہ بنکی دیوا شریف میں منعقدہ کل ہند مشاعرہ میں راج ببر کے ہاتھوںڈاکٹر انجم بارہ بنکوی ادب ایوارڈ سے سرفراز

0
4

بارہ بنکی :28؍اکتوبر(پریس ریلیز) ممتاز صوفی بزرگ حاجی وارث علی شاہ کے آستانہ عالیہ پر منعقدہ مشاعرہ میں ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی سر بلند فلم ادا کار راج ببر کے ہاتھوں ہوئے سرفراز ہوئے۔بتایاجاتاہے کہ بارہ بنکی کی تاریخی سر زمین دیوا شریف میں ممتاز صوفی بزرگ حاجی وارث علی شاہ کے آستانہ عالیہ پر ہر سال کی طرح امسال بھی با وقار کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔حاجی وارث علی شاہ کے عرس مبارک کے موقع پر ديوا شریف میں سو سال قبل یعنی1924 میں کل ہند مشاعرہ کا آغاز ہوا تھا امسال سال اس تاریخی مشاعرہ نے اپنے کامیاب سو سال مکمل کر لیے ہیں ۔ صد سالہ مشاعرے میں معروف عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کو “ادب اوارڈ” سے سرفراز کیا گیا یہ اوارڈ سابق ممبر پارلیامنٹ اور سربلند فلمی اداکار راج ببر کے ہاتھوں سے دیا گا ۔اس موقع پر خصوصی طور پر سابق کارگزار وزیر اعلی وماہر تعلیم ڈاکٹر عمار رضوی ،سابق وزیر اروند سنگھ گوپ ،جسٹس فیض عالم ، چودھری طالب نجیب، چودھری وقار اور دوسری معزز شخصیات موجود تھیں ۔شعرا میں پروفیسر وسیم بریلوی ،نامور شاعر منظر بھوپالی ،طاہر فراز ،اقبال اشہر ،اظہر اقبال، شبینہ ادیب، ندیم شاد ،خورشید حیدر ،عائشہ ایوب، عقیل نعمانی ،فیض خمار، عثمان مینائی ،بلال سہارنپوری،مقصود پیامی ،اقبال اکرم وارثی شریک تھے،مشاعرہ کی صدارت کے فرائض ممتاز ماہر تعلیم و سابق كار گذار وزیر اعلی ڈاکٹر عمار رضوی نے انجام دی جبکہ نظامت کے فرائض مشہور شاعر اقبال اظہر نے بخوبی انجام دی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ممتاز استاد شاعر ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کی مجموعی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں باوقار (ادب ایوارڈ) سے سرفراز کیا گیا ۔ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کی ابتک دس کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ۔ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی نظم و نثر دونوں میں یکساں طور پر دسترس رکھتے ہیں۔
اس موقع میں مشاعرہ کے انتظام و انصرام میں پیش پیش رہ کر مشاعرہ کنوینر جناب چودھری طالب نجیب ،جوائن کنوینر فضل انعام مدنی ، سینئر صحافی حشمت اللہ اور معاون خاص جناب ایس ایم حارث نے نمایاں کردار ادا کیا ۔دیر رات تک چلنے والے اس مشاعرہ میں شعراء کرام نے اپنا بہترین منتخب کلام پیش کیا اور محفل کو کمال عروج پر پہنچایا ۔