باندہ:07مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع باندہ کے کوتوالی شہر تھانہ علاقے میں جمعرات کو ایک دلہن نے خود کی بارات آنے سے پہلے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس سرکل افسر نگر راجیو پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کہلا گاؤں باشندہ رام بابو نشاد کی بیٹی کاری بائی عرف سمن کی شادی گاؤں کے ہی ہیرالا عرف پشپندر نشاد نامی نوجوان سے طئے ہوئی تھی۔ اور آج ہی رام بابو کے گھر سمن کی بارات آنے کو تھی۔ بارات آنے کے تقریبا آٹھ گھنٹے قبل کاری بائی عرف سمن نے پھندے میں لٹک کر اپنی جان دے دی۔ پولیس سرکل افسر کے مطابق واقعہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور جانچ میں ملے حقائق کی بنیاد پر آگے کی کاروائی کی جائے گی۔