ای ڈی کو عدالت نے لگائی پھٹکار ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پوچھ تاچھ کیوں نہیں ہو سکتی؟

0
8

نئی دہلی26اکتوبر:پٹیالہ ہاؤس کے خصوصی جج کی عدالت نے پاور بینک ایپ دھوکہ دہی کے معاملہ میں ساگر ڈائمنڈ کے ڈائریکٹر ویبھو دیپک شاہ کو دی گئی پیشگی ضمانت کو منسوخ کرنے کی مانگ سے متعلق ای ڈی کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے پیشگی ضمانت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی یہ یہ بھی کہا کہ ای ڈی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بھی پوچھ تاچھ کر سکتی ہے۔ اس سے دیپک شاہ کی جسمانی حراست کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج دھیرج مور نے کہا کہ دیپک شاہ کی ہندوستان واپسی میں مشکل پیش آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ دبئی کی ایک عدالت نے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے ان کی جسمانی طور پر حاضری ناممکن ہو گئی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ دیپک شاہ کی جانب سے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی غیر ارادی طور پر کی گئی تھی، اور یہ تحقیقات سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر کی گئی کوشش نہیں تھی۔ عدالت نے کہا کہ دیپک شاہ کا ہندوستان آنا اس کے بس میں نہیں ہے، اور ان کے سامنے ایسے حالات در پیش ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں ہندوستان نہیں آ سکتا۔ عدالت نے شاہ کی جسمانی حاضری کی ضرورت پر بھی سوال اٹھایا۔ عدالت نے پوچھا کہ جدید انفارمیشن ٹکنالوجی کے دور میں ای ڈی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی جانچ کیوں نہیں کر سکتی؟ چونکہ شاہ اپنے قابو سے باہر وجوہات کے بنا پر سفر کرنے سے قاصر ہیں، اس لئے تفتیشی افسر کو جانچ مکمل کرنے کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ جیسے سائنسی آلات کا استعمال کرنا چاہئے۔
سکھو کی متنازعہ نوٹیفیکیشن پر وضاحت
شملہ، 26 اکتوبر (یو این آئی) ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے ایک حالیہ حکومتی نوٹیفکیشن پر وضاحت کے لئے ہفتہ کو میڈیا سے خطاب کیا، جس سے آن لائن تنازعہ کھڑاہوگیا۔