میڈرڈ، 22 جنوری (یو این آئی) گزشتہ میچ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ایہن منوز تقریباً سات ماہ تک میدان میں نہیں اتر پائیں گے اور ریال سوسائڈاد کلب کو لا لیگا کے بقیہ سیزن میں ان کے بغیر میدان میں اترنا پڑے گا۔
کلب نے کہا کہ اتوار کو کی گئی جانچ کے بعد پتہ چلا ہے کہ ایہن کم از کم اگست تک میدان سے باہر ہو جائیں گے۔کلب نے ایک بیان میں کہا، ایہن منوز کی جانچ کے بعد پتہ چلا ہے کہ ان کے بائیں گھٹنے میں آگے کا کروسیئٹ لگامیٹ پھٹ گیا ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں ان کی سرجرجی ہوگی۔ کیران ٹیرنی اب ریئل سوسائڈڈ ٹیم میں واحد لیفٹ بیک رہ گئے ہیں، جو کوپا ڈیل رے اوریو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کے ساتھ ساتھ لا لیگا میں بھی شامل ہیں۔