ایودھیا کے لوگوں نے دکھا دیا کہ مندر کی سیاست کو کیسے درست کیا جائے

0
13

ممبئی 12جون: فیض آباد لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی امیدوار کے شکست کی بازگشت کسی طور کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ایک جانب اگر بی جے پی شکست کے اس صدمے سے نہیں نکل پا رہی ہے تو اپوزیشن کی جانب سے اس شکست کی مختلف توضیحات کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں اب این سی پی-ایس پی کے شردپوار کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایودھیا کے لوگوں نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو شکست دے کر دکھا دیا کہ مندر کی سیاست کو کیسے درست کیا جاتا ہے۔ شرد پوار نے یہ بیان منگل (11 جون) کو بارامتی میں دیا ہے جہاں وہ تاجروں کی ایک میٹنگ میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا تھا کہ رام مندر انتخابی ایجنڈا ہوگا اور حکمراں پارٹی کو اس سے ووٹ ملے گا اور اس کا فائدہ ہوگا لیکن ہمارے ملک کے لوگ بہت سمجھدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو احساس ہوا کہ مندر کے نام پر ووٹ مانگے جا رہے ہیں تو انہوں نے الگ موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ این سی پی-ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں ڈر تھا کہ مندر کو ووٹ مانگنے کے لیے انتخابی ایجنڈے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے لیکن ایودھیا کے لوگوں نے (بی جے پی امیدوار کو شکست دے کر) دکھا دیا کہ مندر کی سیاست کو کیسے درست کیا جائے۔ واضح رہے کہ فیض آباد پارلیمانی حلقہ میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار اودھیش پرساد نے حالیہ انتخابات میں موجودہ بی جے پی ایم پی للو سنگھ کو 54,567 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ اسی حلقے میں ایودھیا ہے جہاں کی رام مندر پر بی جے پی کی پوری سیاست چلتی ہے۔
کھائی میں گرکر ماں بیٹی جاں بحق
بلوترا، 12 جون (یو این آئی) راجستھان میں بلوترا کے سیوانا تھانہ علاقے میں زیر تعمیر مکان دیکھنے گئی ایک خاتون اور اس کی تین سالہ بیٹی کی کھائی میں گرنے سے موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ پوانی دیوی اپنے شوہر رانا رام سوتھار اور بچوں کے ساتھ منگل کی شام اپنے زیر تعمیر مکان کو دیکھنے گڈنال گاؤں گئی تھیں۔